جمعہ, 25 اپریل , 2025

سربراہ حزب اللہ کی شہادت، عراق میں 100 نومولود بچوں کا نام”نصراللہ“ رکھ دیا گیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لبنان ،بیروت میں اسرائیلی فضائی حملے میں سربراہ حزب اللہ حسن نصر اللہ کی شہادت کے بعد عراق میں ان کے اعزاز میں نومولود بچوں کے نام رکھنے کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے۔

27 ستمبر کو لبنانی دارالحکومت بیروت میں ہونیوالے اسرائیلی حملے میں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ شہید ہوگئے تھے۔

latest urdu news

حسن نصراللہ 3 دہائیوں سے زیادہ عرصے تک حزب اللہ کے سربراہ تھے، وہ اسرائیلی اور مغربی اثر و رسوخ کے خلاف مزاحمت کی علامت کے طور جانے جاتے تھے، عراق میں بھی انکے کافی زیادہ پیروکار تھے۔

انہی وجوہات کی بنیاد پر ان کی شہادت کے بعد عراقی دارالحکومت بغداد سمیت دیگر شہروں میں بڑے پیمانے پر مظاہرے شروع ہوگئے، مظاہرین کی جانب سے اسرائیل کے اقدامات کی مذمت کی گئی اور اسے انٹرنیشنل قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا گیا۔

سربراہ حسن نصر اللہ کی شہادت کے بعد عراق میں متعدد نومولود بچوں کا نام حسن نصراللہ کے اعزاز میں نصراللہ رکھ دیا گیا۔

عراقی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ حسن نصراللہ کی شہادت کے بعد ملک بھر میں تقریباً 100 نومولود بچوں کا نام نصراللہ رجسٹرڈ کیا گیا ہے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter