جمعہ, 25 اپریل , 2025

حماس نے غزہ جنگ بندی کے لیے نئی تجاویز کی مخالفت کردی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

غزہ، حماس نے غزہ جنگ بندی کے لیے نئی تجاویز کی مخالفت کردی۔

ترجمان حماس کا کہنا تھا کہ غزہ جنگ بندی کے لیے نئی تجاویز کی ضرورت نہیں، اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے کہ وہ حماس کی جانب سے قبول کیے گئے امریکی منصوبے پر رضا مند ہو۔

latest urdu news

حماس ترجمان نے کہا کہ فلاڈیلفی راہداری (غزہ، مصر بارڈر) سے فوج نہ ہٹانے کی ہٹ دھرمی سے نیتن یاہو نے معاہدے کو ناکام بنانے کی کوشش کی، نیتن یاہو حماس کے خلاف جارحیت کو طول دینے کے لیے مذاکرات کا استعمال کرتے ہیں۔

دوسری جانب امریکی حکام کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ وائٹ ہاؤس غزہ جنگ بندی کے لیے ایک نئی تجویز پیش کرنے کو تیار ہے جس کا مقصد و محور جنگ بندی مذاکرات میں تعطل کے اہم نکات پر کام کرنا ہے۔

امریکی حکام نے کہا کہ زیادہ تر معاہدے پر اتفاق ہوگیا ہے، مذاکرات کار ابھی بھی دو اہم رکاوٹوں کے حل کو آگے بڑھانے کی کوشش کررہے ہیں، معاہدے کا نیا مسودہ اگلے ہفتے یا اس سے بھی جلدی تیار کیا جا سکتا ہے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter