امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے شرح سود میں کمی کو امریکی معیشت کیلئے اچھی خبر قراردے دیا گیا ہے۔
امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ اس سے ملک میں مہنگائی میں کمی آئے گی،عوام گھر، گاڑیاں کم قیمت پر خرید سکیں گے۔ صدر جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ کم سود پر قرضے ملنے سے ملک میں معاشی ترقی آئے گی۔
جوبائیڈن نے ڈونلڈ ٹرمپ کی معاشی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے یہ کہا کہ اگر ٹرمپ اقتدارمیں واپس آئے توصرف امیرلوگ ہی فائدہ حاصل کرسکیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ نیا سیلز ٹیکس متعارف کروا سکتے ہیں۔
دوسری جانب سربراہ لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ حسن نصراللہ کا کہنا ہے کہ پیجر دھماکوں کے ذریعے اسرائیل کی جانب سے 1 منٹ میں ہزاروں افراد کو قتل کرنے کی کوشش کرکے تمام سرخ لکیریں پار کرلی گئیں ہیں۔
حسن نصر اللہ کے مطابق اسرائیل کی جانب سے اعلان جنگ کر دیا گیا ہے، اب حزب اللہ انتقام لے گی اور غزہ کی حمایت بھی جاری رہے گی۔
لبنان میں مواصلاتی حملوں کے بعد اپنے پہلے خطاب میں سربراہ حماس حسن نصر اللہ نے کہا کہ اسرائیلی حملے انسانیت اور سکیورٹی کی بہت بڑی ناکامی تھے تاہم اس سے اسرائیل حزب اللہ کو پریشرائزڈ نہیں کرسکتا۔
سربراہ حماس نے کہا کہ پیجر دھماکے بازاروں، گھروں اور اسپتالوں کے اندر ہوئے جن میں اسرائیل کی جانب سے جان بوجھ کر سویلینز کو نشانہ بنایا، اسرائیل نے پیجر اور واکی ٹاکی دھماکوں کے ذریعے لوگوں کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کی۔