ہفتہ, 26 اپریل , 2025

بھارت کا ڈاکٹر ذاکر نائیک کے دورہ پاکستان پر اظہارِ مایوسی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارت کی جانب سے اسلامک اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کے پاکستان کے دورے اور ان کے خیر مقدم پر اظہارِ مایوسی کیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترجمان بھارتی وزارتِ خارجہ رندھیر جیسوال کی جانب سے پریس بریفنگ میں کہا گیا ہے کہ بھارت نے ڈاکٹر ذاکرنائیک کے پاکستان میں ہونے اور ان کے پر جوش خیر مقدم کی رپورٹس دیکھی ہیں۔

latest urdu news

یہ افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے تاہم ان کے بقول یہ حیرت انگیز نہیں ہے، جب رندھیر جیسوال سے ڈاکٹر ذاکر نائیک کے پاسپورٹ کے بارے میں سوال پوچھا گیا تو انھوں نے کہا کہ انہیں یہ معلوم نہیں کہ وہ کس پاسپورٹ پر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ترجمان وزارتِ خارجہ کے بیان کے فوری بعد بھارت میں ڈاکٹر ذاکر نائیک کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس اکاؤنٹ معطل کیا گیا۔

ڈاکٹ ذاکر نائیک کے اکاؤنٹ پر وزٹ کرنے پر وہاں لکھا ہے کہ قانونی مطالبات کے باعث بھارت میں ذاکر نائیک کا اکاؤنٹ معطل کردیا گیا ہے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter