جمعہ, 25 اپریل , 2025

بھارتی مسلمانوں کے حق میں آواز اٹھانے پر مودی سرکار آیت اللہ خامنہ پر چراغ پا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارتی مسلمانوں کی حالت پر آواز اٹھانے پر مودی حکومت نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ کے خلاف شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

نئی دہلی، بھارتی مسلمانوں کی حالت پر آواز اٹھانے پر مودی حکومت کی جانب سے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ کے خلاف شدید ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے۔

latest urdu news

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ اپنی ایک ایکس پوسٹ میں میانمار، غزہ اور بھارت میں رہنے والے مسلمانوں کی حالت زار پر آواز اٹھائی گئی تھی، جسکے بعد بھارتی حکومت کی جانب سے شدید ردعمل کا اظہار کیا گیا۔

ایرانی سپریم لیڈر کا اپنی پوسٹ میں یہ کہنا تھا کہ ’ہم اپنے آپ کو مسلمان نہیں سمجھ سکتے اگر ہم ان مصائب سے غافل ہوں جو ایک مسلمان برما، غزہ، بھارت یا کسی اور جگہ برداشت کررہا ہے۔

آیت اللہ خامنہ ای کے ٹوئیٹ پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی وزارت خارجہ نے اسے ناقابل قبول قراردیدیا ہے، اور کہا ہے کہ یہ بیان درست نہیں ہے۔

بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اقلیتوں کے حقوق پر بات کرنے والے ممالک کو مشورہ ہے کہ دوسروں کے بارے میں بیان دینے سے پہلے اپنا ریکارڈ دیکھیں۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter