معروف صنعت کار میاں منشا کا کہنا ہے کہ برطانیہ کے بادشاہ چارلس پاکستان کا دورہ کرنا چاہتے ہیں۔
میاں منشا اور ناز سہگل کی دولت مشترکہ ممالک کے سربراہان کی میٹنگ سے پہلے سینٹ جیمز پیلس میں منعقد استقبالیہ میں بادشاہ چارلس سے ملاقات ہوئی تھی۔ اس کے بعد ممتاز صنعت کار میاں محمد منشا نے نجی ٹی وی چینل سے خصوصی انٹرویو میں یہ کہا گیا کہ شاہی خاندان کے افراد ان مسائل سے بھی آگاہ ہیں جن کا پاکستان کو سامنا ہے اور برطانوی بادشاہ شہزادہ چارلس پاکستان کا دورہ کرنا چاہتے ہیں۔
میاں محمد منشا کا کہنا تھا کہ ایشین ٹرسٹ نے پاکستان ایمپلائمنٹ بانڈ امپیکٹ کا بھی اجرا کیا ہے۔
دوسری جانب شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر پاکستان آئیں گے۔
بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ہونیوالی ایس سی او سمٹ میں بھارت کی نمائندگی کیلئے بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر شرکت کرینگے، جے شنکر کا پاکستان کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔
تاہم بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کی پاکستان میں دو طرفہ ملاقاتوں سے متعلق تفصیلات آئندہ چند دنوں میں بتائی جائیں گی