ہفتہ, 26 اپریل , 2025

ایران نے فضائی سفر پر عائد پابندی ختم کردی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران، ایران کی جانب سے ملک میں فضائی سفر پر عائد پابندی ختم کردی گئی۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران نے صورتحال معمول پر آنے کے بعد فضائی سفر پر عائد پابندیوں کو ختم کردیا ۔

latest urdu news

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے فضائی سفر کے لیے ماحول کو محفوظ قرار دیا ہے، جسکے بعد سفری پابندیوں کو ختم کردیا گیا ہے۔

اس سے پہلے ترجمان ایرانی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کہا کہ تمام پروازیں سوموار کی رات 9 بجے تک منسوخ کردی گئی ہیں۔

تاہم صورتحال سازگار ہونے اور فضائی سفر محفوظ ہونے کی یقین دہانی کے بعد سول ایوی ایشن کی جانب سے پابندیاں اٹھانے کا اعلان کرتے ہوئے یہ کہا گیا کہ تمام سفری پابندیاں ختم کرنے کے بعد ائیرلائنز اب اپنے آپریشنز شروع کرسکتی ہیں۔

اس سے پہلے ایران میں وجہ بتائے بغیر ائیرلائنز کو آپریشنز روکنے کے احکامات جاری کیے گئے، تاہم ایران کی جانب سے اسرائیل پر میزائل حملوں کے بعد فلائٹ آپریشنز بند کیے گئے تھے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter