جمعہ, 25 اپریل , 2025

ایرانی سپریم لیڈر کا ہزاروں قیدیوں کیلئے معافی کا اعلان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای نے ہزاروں قیدیوں کیلئے معافی کا اعلان کردیا ہے۔

ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کی جانب سے ریاست مخالف جرائم کے مرتکب افراد سمیت ہزاروں قیدیوں کیلئے معافی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

latest urdu news

غیر ملکی میڈیا کے مطابق عدلیہ کے سربراہ غلام حسین محسنی کی تجویز کے بعد علی خامنہ ای کی جانب سے 2,887 قیدیوں کی سزائیں معاف اور کم کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 59 قیدیوں کی سزائے موت کو قید میں تبدیل کر دیا گیا ہے، اینٹی اسٹیٹ جرائم کے مرتکب 39 اور 40 غیر ملکی بھی معافی پانے والوں میں شامل ہیں۔

یاد رہے کہ لیڈر خامنہ ای جو تمام حکومتی معاملات پر حتمی فیصلہ دیتے ہیں، بعض مواقع پر قیدیوں کیلئے معافی کا اعلان کرتے ہیں۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter