جمعہ, 25 اپریل , 2025

انتہا پسند ہندؤں نے مسلمان بزرگ کو گائے کا گوشت لیجانے پر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

مودی کے بھارت میں انتہا پسند ہندؤں نے مسلمان بزرگ کو گائے کا گوشت لے جانے پر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

بھارت میں اس وقت تمام مذہبی اقلیتوں کو شدید جانی و مالی خطرات ہیں، بھارتی اقلیتیں مودی سرکار کی فسطایئت پر مبنی پالیسیوں کیوجہ مشکلات کا شکار ہیں، مذہبی انتہا پسندوں کو حکومتی سرپرستی حاصل ہے۔

latest urdu news

مسلمان ہوں، سکھ ہوں یا عیسائی ہوں، بھارت میں اس وقت کوئی بھی اقلیت محفوظ نہیں، ایک حالیہ وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انتہا پسند ہندؤں نے ایک مسلمان بزرگ کو گائے کا گوشت لے جانے پر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

انتہا پسند ہندؤں نے مسلمان بزرگ کے ساتھ نہایت بدتمیزی سے پیش آتے ہوئے گالیاں دیں اور تھپڑمارے، بھارت میں روزانہ کی بنیاد پر ایسے درجنوں واقعات رپورٹ ہوتے ہیں جن میں انتہا پسند ہندؤں کی جانب سے اقلیتوں کیساتھ ناروا سلوک کیا جاتا ہے۔

بھارت میں مودی کے دورمیں مسلمانوں پر ظلم بڑھتا جا رہا ہے، مودی سرکار کا تیسرا دورِ اقتدار بھارت میں مسلمانوں کے لیے خطرناک ترین دور ہے۔

بھارت میں اقلیتوں کی بگڑتی ہوئی صورتِ حال پر ہمسایہ ممالک میں بھی تشویش بڑھ رہی ہے، آخر کب تک مودی سرکار اپنی ریاستی دہشت گردی کو جاری رکھے گی؟

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter