انتخابی بغاوت کے مقدمے میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف نئی فرد جرم عائد کر دی گئی۔
واشنگٹن، انتخابی بغاوت کے مقدمے میں سابق امریکی صدر اور ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف نئی فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق استغاثہ نے نظرثانی شدہ فرد جرم میں چاروں پرانے الزامات عائد کیے ہیں، استغاثہ کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ پر انتخابی شکست کی تصدیق روکنے کے لیےالزام عائد کیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق فرد جرم عائد کرنے کے لیے کیس نئی گرینڈ جیوری کے سامنے پیش کیا گیا ہے۔
سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر عائد فرد جرم کا دارومدار وفاقی حکومت سے باہر کے گواہوں کی شہادتوں پر ہے۔
دوسری جانب امریکی شہر شکاگو میں جاری ڈیموکریٹک پارٹی کے کنونشن کے آخری دن کملا ہیرس کی جانب سے صدارتی امیدوار کی حیثیت سے نامزدگی کو باضابطہ طور پر قبول کر لیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق شکاگو میں جاری 4 روزہ ڈیموکریٹک پارٹی کے کنونشن کے آخری روز مختلف رہنما خطاب کر رہے تھے۔
پارٹی کنونشن سے نامزد صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے خطاب کے دوران یہ کہا کہ ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے میرا ساتھ دیا۔