جمعہ, 25 اپریل , 2025

امریکی صدر جو بائیڈن کے بیٹے نے ٹیکس چوری کیس میں اعتراف جرم کرلیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک، امریکی صدر جو بائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن کی جانب سے ٹیکس چوری کیس میں اعتراف جرم کرلیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہنٹر بائیڈن کو 17 سال قید اور 10 لاکھ ڈالر تک جرمانہ ہوسکتا ہے۔ سابق امریکی صدر کے بیٹے کے خلاف مقدمے کا فیصلہ 16 دسمبر کو سنایا جائے گا۔

latest urdu news

غیر ملکی میڈیا کے مطابق عمومی طور پر اس نوعیت کے کرمنل کیسز میں اعتراف جرم کورٹ ٹرائل کے بغیر پراسیکیوٹر کیساتھ ہی معاہدے کے تحت کرلیا جاتا ہے تاکہ سزا میں کمی کا امکان پیدا ہوسکے لیکن اس کیس میں ایسا نہیں کیا گیا۔

اس سے پہلے وکیل ہنٹر بائیڈن نے الزامات میں ارتکاب جرم کو تسلیم کرنے کے بغیر اعتراف جرم کرنے کیلئے الفورڈ پلی کی درخواست دی تھی جس پر پراسیکیوٹرنے اعتراض اٹھایا تھا۔

وقفے کے بعد وکیل ہنٹر بائیڈن نے عدالت کو بتایا کہ ان کے مؤکل پراسیکیوٹر سے کسی معاہدے کے بنا اور سزا میں کوئی نرمی مانگے بغیر ہی جرم کا اعتراف کرنا چاہتے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہنٹر بائیڈن پر ٹیکس کی مد میں کم از کم 14 لاکھ ڈالر ادا نہ کرنے کا الزام تھا۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter