جمعہ, 25 اپریل , 2025

اسرائیل نے لبنان میں زمینی آپریشن شروع کردیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسرائیل کی جانب سے لبنان میں حزب اللہ کے خلاف زمینی آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

جنوبی لبنان پر اسرائیلی ٹینکوں اور توپ خانے کے حملے کی اطلاعات ہیں۔

latest urdu news

اسرائیلی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ لبنان میں اسرائیلی ٹینکوں اور اٹلری سے حملے کئے گئے، جنوبی لبنان میں دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئی ہیں۔

اسرائیلی حکام کے مطابق اسرائیلی فوج جنوبی لبنان کے دیہاتوں میں محدود پیمانے پر ٹارگٹڈ کارروائیاں کرے گی، جس کا مقصد اسرائیل کی سرحد کیساتھ حزب اللہ کے ٹھکانوں کو تباہ کرنا ہے۔

غیر ملکی اخبار کے مطابق امریکا نے لبنان میں اسرائیلی فوج کی جانب سے محدود جنگ چھیڑنے کی تصدیق کر دی لبنان کی فوجیں شمالی سرحد سے 5 کلومیٹر پیچھے ہٹ گئی ہیں۔

دوسری جانب حسن نصراللہ کی شہادت کے بعد تنظیم کے عبوری سربراہ اور ڈپٹی چیف نعیم قاسم کی جانب سے اپنے پہلے خطاب میں گفتگو کرتے ہوئے مقاصد سے پیچھے نہ ہٹنے کا عزم ظاہر کیا گیا ہے۔

عبوری سربراہ حزب اللہ نعیم قاسم کی جانب سے اپنے خطاب میں کہا گیا ہے کہ ہم نے اپنا لیڈر اور بھائی کھویا ہے جو اپنے فائٹرز سے پیار کرتے تھے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter