جمعہ, 25 اپریل , 2025

اسرائیلی کی بیروت میں بمباری، حملے میں حزب اللہ کے ممکنہ سربراہ کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیروت، اسرائیل کی جانب سے رات گئے بیروت ایئرپورٹ اور اس کے گردونواح میں بمباری کی گئی، حملے میں حزب اللہ کے ممکنہ سربراہ کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل کی جانب سے جنوبی لبنان کے 20 گاؤں پر بھی بمباری کی گئی، جس کی وجہ سے بڑے پیمانے پر جانی نقصان کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے، صیہونی فورسز نے نباتیہ سمیت 70 گاؤں خالی کرنے کا حکم بھی دے دیا۔

latest urdu news

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ رات گئے ہونے والے یہ حملے حسن نصراللہ پر کئے گئے حملے سے زیادہ خطرناک تھے، جس کا ٹارگٹ ممکنہ طور پر حزب اللہ کے سربراہ ہاشم صفی الدین تھے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حملوں میں کئی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں، یاد رہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی حملوں میں 37 لبنانی شہری شہید اور 151 زخمی ہوئے تھے۔

اسرائیلی حملوں کی وجہ سے 12 لاکھ شہری نقل مکانی پر مجبور ہوگئے، 2 ہزار افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، حزب اللہ کی جانب سے جواب میں شمالی اسرائیل پر 100 راکٹ داغ دیے گئے۔

حزب اللہ کی جانب سے مارون الراس گاؤں میں جھڑپ کے دوران 17 اسرائیلی فوجی جہنم واصل کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter