بدھ, 4 جون , 2025

مشرقی وسطیٰ میں جاری جنگوں کی وجہ اسرائیل ہے ، ایران

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

تہران،ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں جاری جنگوں اور بدامنی کی بنیادی وجہ اسرائیلی ریاست ہے، جسے ختم کیا جانا ضروری ہے۔

انہوں نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امن سے متعلق ان کے دعوے محض فریب پر مبنی ہیں، خامنہ ای نے الزام عائد کیا کہ امریکا اپنی فوجی قوت کا استعمال اسرائیل کو مہلک ہتھیار فراہم کرنے کے لیے کرتا ہے تاکہ وہ معصوم فلسطینی بچوں پر بم برسائے۔

یاد رہے کہ ٹرمپ نے متحدہ عرب امارات سے روانگی کے وقت ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق امریکی شرائط پر جلدی عملدرآمد نہ کرنے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکی دی تھی۔

آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ ایسے بیانات اتنے بے معنی ہیں کہ ان پر ردعمل دینا بھی وقت کا ضیاع ہے، ان کا کہنا تھا کہ امریکی قیادت کی ایسی حرکات خود ان کے عوام کے لیے شرمندگی کا باعث ہیں۔

تہران میں ایک مذہبی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سپریم لیڈر نے اسرائیل کو ایک موذی مرض قرار دیا جو پورے خطے کے لیے خطرہ ہے، اور اسے مکمل طور پر ختم کرنا ہی واحد حل ہے۔

اس سے قبل ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیاں نے نیول فورس کی ایک تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکی صدرکے بیانات میں تضاد ہےایک طرف امن کی بات، دوسری طرف دھمکیاں، ہم ان میں سے کس بات پر یقین کریں؟

 

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter