ہفتہ, 26 اپریل , 2025

سعودی عرب غیر ملکی ملازمین کیلئے بہترین ملک قرار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سعودی عرب نے غیرملکی ملازمین کو سہولیات دینے کے سلسلے میں دوسرا بہترین ملک ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔

جرمن انٹرنیشنز نیٹ ورک نے کسی بھی ملک میں غیرملکی ملازمین کو سہولیات فراہم کرنے کے سلسلے میں گزشتہ ماہ سروے کرایا تھا، جس میں سعودی عرب دنیا میں غیر ملکی ملازمین کے لیے ایک بہترین ملک کے طور پر دوسرے نمبر پر آیا ہے۔

latest urdu news

بیرون ملک کام کرنے والے ملازمین کو سہولت دینے کے لحاظ سے انڈیکس میں ڈنمارک پہلے نمبر پر ہے، سعودی عرب کو سروے میں شامل نصف سے زیادہ شرکا نے ایک بہترین لیبر مارکیٹ قرار دیا ہے۔

سروے کے مطابق سعودی عرب میں 75 فیصد تارکین وطن کارکنوں کے مطابق ملک میں ملازمت کرنے سے ان کے کیریئر میں بہتری کے امکانات بہت زیادہ بڑھ گئے ہیں۔

سروے کے 5 اشاریوں کے باعث سعودیہ غیر ملکی کارکنوں کیلئے بہترین مقامات کے لحاظ سے بھی دنیا کے ٹاپ ٹین ممالک میں شامل ہوا۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter