ہفتہ, 26 اپریل , 2025

بہن پر تشدد کرنے پر سالے نے بہنوئی کو قتل کردیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بہن پر تشدد کرنے پر سالے نے اپنے بہنوئی کو قتل کردیا۔

حیدرآباد، بھارت میں بہن پر تشدد کرنے پر سالے نے اپنے ہی بہنوئی کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا۔

latest urdu news

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت کے شہر حیدرآباد کے گولکنڈہ علاقے میں دل دہلا دینے والی قتل کی ایک دلخراش واردات سامنے آئی ہے، جہاں سالے کے ہاتھوں بہنوئی کا بہیمانہ قتل ہوا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سالے نے ناریل کاٹنے کے لیے استعمال ہونے والے آلہ سے اپنے بہنوئی پر حملہ کرکے اسے موت کے گھاٹ اتار دیا، اس حملے کا سارا منظر چھت سے ایک شخص نے ریکارڈ کرلیا، جسکے بعد وہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس کی جانب سے تحقیقات شروع کر دی گئی، ایڈیشنل ڈی سی پی کا کہنا تھا کہ میوہ فروش 35 سالہ محمد سلیم کا قتل شیخ صادق نے کیا۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter