مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کیجانب سے کشمیریوں کے خلاف ریاستی دہشتگردی تاحال جاری ہے۔
سری نگر، مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کیجانب سے کشمیریوں کے خلاف ریاستی دہشتگردی تاحال جاری ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے ایک بار پھر ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق قابض بھارتی فوج کی جانب سے نوجوانوں کو تلاشی اور محاصرے کی آڑ میں جعلی مقابلے میں شہید کیا گیا۔
یاد رہے کہ کچھ عرصہ پہلے بھی قابض بھارتی فوج نے 3 کشمیری نوجوانوں کو تلاشی اور محاصرے کی آڑ میں شہید کیا تھا۔
دوسری جانب سینیگال، تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 26 افراد جان کی بازی ہار گئے اور کشتی پر سوار متعدد افراد لاپتہ ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی کشتی سینیگال کے دارالحکومت سے 80 کلومیٹر دور ایمبور شہر سے 100 سے زائد مسافروں کو لیکر روانہ ہوئی، یہ کشتی 4 کلومیٹر آگے جاکر ڈوب گئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق مچھلی کے شکار کیلئے استعمال ہونے والی کشتی تارکین وطن کو اسپین کے کینری جزیرے کی طرف لیکر جارہی تھی۔