امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے کہا کہ وہ ایرانی ایٹمی تنصیبات پر حملے کی حمایت نہیں کرتے۔
واشنگٹن، امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ وہ ایرانی ایٹمی تنصیبات پر حملے کی حمایت نہیں کرتے۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران یہ کہا کہ ایران پر اب مزید پابندیاں عائد کی جائیں گی، وہ جلد ہی اس متعلق اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو سے بات کریں گے۔
یہ بات اس وقت سامنے آئی جب اسرائیلی حکام کی جانب سے بدھ کو ایرانی اہداف کی ایک متوقع فہرست کا اشارہ دیا گیا جو تہران کی طرف سے شروع کئے گئے حملے کے بڑے اسرائیلی ردعمل کے دائرہ کار میں آسکتی ہے۔
یاد رہے اسرائیل نے فیصلہ کن اور دردناک جواب کی دھمکی دیتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ تہران ضرور اپنے اقدام پر پچھتائے گا، ایرانی صدر نے اس بات پر زور دے کر کہا تھا کہ اگر اسرائیل نے ایک اور غلطی کی تو ان کے ملک کا ردعمل دوگنا ہو گا۔
ایرانی وزیر خارجہ کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے کسی بھی نئے اقدام کو سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔