جمعہ, 25 اپریل , 2025

اگر اسرائیل نے حملے جاری رکھے تو مزید یرغمالی تابوتوں میں ہی واپس جائیں گے، حماس

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

تل ابیب، حماس کی جانب سے اسرائیل کو خبردار کیا گیا ہے کہ اگر اس نے حملے جاری رکھے تو مزید یرغمالی تابوتوں میں ہی واپس جائیں گے۔

حماس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی وزیراعظم امن معاہدے کے بجائے فوجی حملوں پر زور دے رہے ہیں۔

latest urdu news

دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے غزہ میں ہلاک ہونے والے 6 یرغمالیوں کی واپسی میں ناکامی پر معافی مانگ لی ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کیجانب سے معافی کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیل میں مذاکرات سے نمٹنے کے متعلق سڑکوں پر شدید احتجاج دوسری رات میں داخل ہو گیا ہے۔

یاد رہے کہ انٹرنیشنل لیول پر بھی اسرائیل پر دباؤ بڑھ گیا ہے، انگلینڈ نے غزہ میں انٹرنیشنل قوانین کی خلاف ورزی کا حوالہ دیتے ہوئے اسرائیل کو کچھ ہتھیاروں کی فروخت معطل کردی ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے غزہ کے جبالیہ کیمپ میں روٹی کی خاطر قطار میں لگے افراد کو نشانہ بناکر مزید 8 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسزکی جانب سے جبالیہ کے امدادی مرکز پر روٹی کی خاطرقطار میں لگے افراد کو نشانہ بنایا گیا، جس میں 8 اور اسرائیلی حملوں میں مجموعی طور پر 50 فلسطینی شہید ہوگئے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter