جمعہ, 25 اپریل , 2025

امریکہ کا یوکرین کیلئے 250 ملین ڈالر کی نئی فوجی امداد کا اعلان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن، امریکا کی جانب سے یوکرین کیلئے 250 ملین ڈالر کی نئی فوجی امداد کا اعلان کر دیاگیا ہے۔

امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کی جانب سے یوکرین کے لئے نئی فوجی امداد کا اعلان کیا گیا ہے، یہ امداد ایسے وقت میں آئی ہے جب یوکرین ملک کے مشرق میں روسی افواج کی پیش قدمی کا مقابلہ کرنے اور ماسکو کی جانب سے کی جانے والی تباہ کن بمباری کی کارروائیوں کو پسپا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

latest urdu news

آسٹن نے جرمنی میں یوکرین کے انٹرنیشنل حامیوں کی ایک میٹنگ کے دوران کہا کہ صدر جوبائیڈن یوکرین کے لئے 250 ملین ڈالر کے ایک نئے سکیورٹی امدادی پیکیج پر دستخط کریں گے جس سے یوکرین کی ابھرتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کی قوت میں مزید اضافہ ہوگا۔

خیال ظاہر کیا گیا ہے کہ یہ ترسیل فوجی رفتار کے ساتھ ہو گی، پیکیج میں فضائی دفاعی سازو سامان، ہتھیار اور بکتر بند گاڑیاں شامل ہیں، اس سے پہلے 23 اگست کو پینٹاگون کی جانب سے کیف کے لئے 125 ملین ڈالر مالیت کے ایک اور امدادی پیکیج کا اعلان کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ خصوصی فوجی آپریشن کے آغاز سے اب تک امریکہ کی جانب سے یوکرین کو 55.7 بلین ڈالر سے زائد کی فوجی امداد مختص کی گئی ہے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter