امریکہ، سمندری سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی، 6 ریاستوں میں ہلاکتوں کی تعداد 223 تک جا پہنچی جبکہ سیلاب کی وجہ سے سینکڑوں افراد لاپتہ ہیں۔
سب سے زیادہ تباہی امریکی ریاست شمالی کیرولینا میں ہوئی، صرف اسی ریاست میں اموات کی تعداد 106 ہو چکی ہے، بنکوم میں 72 اموات جبکہ فلوریڈا میں بھی درجنوں شہری اپنی جانیں گنوا بیٹھے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ لاکھوں افراد تاحال بجلی سے محروم ہیں، طوفان سے متاثرہ جنوبی کیرولینا میں ڈھائی لاکھ، شمالی کیرولائنا میں سوا 2 لاکھ، جارجیا میں 2 لاکھ گھر بجلی سے محروم ہو گئے ہیں۔
دوسری جانب غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل کی جانب سے جنوبی لبنان کے 20 گاؤں پر بھی بمباری کی گئی، جس کی وجہ سے بڑے پیمانے پر جانی نقصان کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے، صیہونی فورسز نے نباتیہ سمیت 70 گاؤں خالی کرنے کا حکم بھی دے دیا۔
غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ رات گئے ہونے والے یہ حملے حسن نصراللہ پر کئے گئے حملے سے زیادہ خطرناک تھے، جس کا ٹارگٹ ممکنہ طور پر حزب اللہ کے سربراہ ہاشم صفی الدین تھے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق حملوں میں کئی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں، یاد رہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی حملوں میں 37 لبنانی شہری شہید اور 151 زخمی ہوئے تھے۔