جمعہ, 25 اپریل , 2025

اسرائیل کا بیروت پر حملہ، سینئر کمانڈر حزب اللہ سمیت 12 افراد شہید

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسرائیل کے بیروت پر حملے کے نتیجے میں سینئر کمانڈر حزب اللہ ابراہیم عاقل سمیت 12 افراد شہید ہوگئے۔

اسرائیل کی جانب سے لبنان کے دارالحکومت بیروت پر حملہ کیا گیا ہے جس میں حزب اللہ کے سینئر آپریشنز کمانڈر ابراہیم عاقل سمیت 12 افراد شہید جبکہ 66 زخمی ہوگئے۔

latest urdu news

حزب اللہ کی جانب سے تصدیق کی گئی کہ اسرائیل نے شمالی علاقے میں اہم انٹیلی جنس ہیڈ کوارٹرز پر حملہ کیا، لبنانی وزیر اعظم نے کہا کہ اسرائیل کسی بھی انسانی، قانونی یا اخلاقی تحفظات کو کوئی اہمیت نہیں دیتا۔

دوسری جانب وائٹ ہاوس کا کہنا تھا کہ بیروت پر اسرائیلی حملوں کے حوالے سے پیشگی اطلاع نہیں ملی، سفارتی حل مشرق وسطیٰ میں آگے بڑھنے کا ایک بہترین راستہ ہے۔

قیدیوں کی رہائی اور جنگ بندی کے معاہدے پر کسی نے امید نہیں چھوڑی، جنگ بندی معاہدے پر آگے بڑھنے کا راستہ تلاش کرنا دشوار ثابت ہو رہا ہے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter