159
بھارتی حکومت کی جانب سے ائیر مارشل امرپریت سنگھ کو فضائیہ کا نیا چیف نامزد کردیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ائیر مارشل امرپریت سنگھ اس وقت بھارتی فضائیہ میں وائس چیف آف ائیر اسٹاف کے طور پر اپنی ذمہ داریاں سر انجام دے رہے ہیں جو بھارتی فضائیہ کے نئے سربراہ ہوں گے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ائیر مارشل امرپریت سنگھ رواں ماہ 30 ستمبر کو بحیثیت فضائیہ چیف چارج سنبھالیں گے، اسی روز بھارتی فضائیہ کے موجودہ چیف ویویک رام چوہدری ریٹائر ہوجائیں گے۔
غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ائیر مارشل امرپریت سنگھ فضائیہ کے 47 ویں سربراہ ہوں گے، امرپریت سنگھ یکم فروری 2023 سے وائس ائیر چیف کے عہدے پر تعینات ہیں۔
ائیر مارشل امرپریت سنگھ نے 1984 میں فضائیہ میں کمیشن حاصل کیا، امرپریت سنگھ بھارتی فضائیہ کے دیگر اہم عہدوں پر بھی اپنی ذمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں۔