پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن کیلئے ایک زبردست کمنٹری پینل کا اعلان کیا ہے جس میں دنیا بھر کے کرکٹ کےستارے شامل ہیں۔
اعلامیے کے مطابق انگلینڈ کے سابق کپتان سر ایلکسٹرکک، مارک نکولس، ڈومینک کارک، جے پی ڈومینی، مائیک ہیزمین، مارٹن گپٹل اور اطہر علی خان سمیت دیگر عالمی کرکٹرز کمنٹری کے فرائض سرانجام دیں گے۔
آسٹریلوی ویمنز کرکٹر لیزا اسٹالکر، جو 2 بار ویمنز ورلڈکپ جیت چکی ہیں، پہلی بار پی ایس ایل میں کمنٹری کریں گی۔
پاکستان کے سابق کرکٹ کپتانوں رمیز راجا، وسیم اکرم، وقار یونس اور عامر سہیل کے علاوہ دیگر اہم کرکٹرز جیسے بازید خان عروج ممتاز اور سکندر بخت بھی پی ایس ایل کمنٹری پینل کا حصہ ہوں گے، وسیم اکرم پی ایس ایل میں کمنٹری کی دنیا میں اپنا ڈیبیو کریں گے۔
اس کے علاوہ پی ایس ایل میں پہلی بار مکمل اردو کمنٹری کرنے کے لیے طارق سعید، علی یونس، عقیل ثمر، مرینہ اقبال اور سلمان بٹ کمنٹری کریں گے۔
مشہور پریزینٹرز زینب عباس اور ایرن ہالینڈ میچز میں میزبانی کریں گی۔
پی ایس ایل 2025 کی میچز 11 اپریل سے 18 مئی تک لاہور، کراچی، راولپنڈی اور ملتان میں کھیلے جائیں گے۔