917
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔
شاہین شاہ آفریدی کی جانب سے اپنے بیٹے کا نام علی یار رکھا گیا ہے، بچے کی ولادت کی خبر کے بعد قومی کرکٹرز کی جانب سے مباکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔
قومی کرکٹر شاہین شاہ آفریدی اس وقت راولپنڈی میں بنگلہ دیش کیخلاف راولپنڈی میں پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے میں مصروف عمل ہیں۔
یاد رہے کہ سابق کپتان شاہد آفریدی اب نانا بن گئے ہیں اور ان کی بیٹی انشاء آفریدی ماں بن گئیں ہیں۔
یاد رہے کہ قومی کرکٹر شاہین آفریدی اور انشا آفریدی کا فروری 2023 کے آغاز میں کراچی میں نکاح ہوا تھا جس میں معروف کرکٹرز سمیت قریبی رشتے داروں نے شرکت کی تھی۔
واضح رہے کہ قومی فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی ایک بہترین فاسٹ باؤلر ہیں اور وہ اکثر میچز میں اپنی بہترین کارکردگی دکھا چکے ہیں۔