جمعہ, 25 اپریل , 2025

سندھ حکومت کا نیشنل گیمز میں شریک کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سندھ حکومت کی جانب سے نیشنل گیمز میں شریک کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے 35 ویں قومی کھیلوں کے کراچی میں انعقاد کی منظوری دے دی ہے۔

latest urdu news

اسی حوالے سے صدر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کا یہ کہنا ہے کہ پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن اور سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن کی مشاورت سے نیشنل گیمزکی تاریخوں کا اعلان کیا جائے گا۔

حکومت سندھ کی جانب سے نیشنل گیمزمیں شریک کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیر کھیل سندھ نے کہا کہ نیشنل گیمز میں شریک کھلاڑیوں کا ڈوپ ٹیسٹ کرایا جائے گا۔

دوسری جانب کراچی میں یوتھ پارلیمنٹ کی تقریب سے خطاب کے دوران گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز مل کر فیصلہ کریں کہ پاکستان کو آئندہ کیسے چلنا ہے، میرامشورہ یہ ہے کہ سب سیاست دانوں کو مل کر کچھ ماہ کے لیے سیاست پر پابندی لگا دینی چاہیے۔

گورنر سندھ کا یہ کہنا تھا کہ پاکستان نازک دور سے گزر رہا ہے، تمام اسٹیک ہولڈرز مل کر فیصلہ کریں کہ پاکستان کو آئندہ کیسے چلنا ہے، نوجوان ہی پاکستان کا مستقبل ہیں۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter