کرپشن کے الزامات: ویسٹ انڈین کھلاڑی اور دو ٹیم آفیشلز معطل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کرپشن کے الزامات پر ویسٹ انڈین کھلاڑی اور دو ٹیم آفیشلز کو معطل کر دیا ہے۔

latest urdu news

آئی سی سی کے مطابق ویسٹ انڈین کھلاڑی جیون سیئرلز، ٹیم آفیشل چترانجن راٹھور اور ٹریون گرفتھ کو اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر معطل کیا گیا ہے۔

یہ معطلی بارباڈوس میں ہونے والی بم ٹین لیگ کے دوران کرپشن کے الزامات کے تحت عمل میں آئی ہے۔ تینوں افراد پر میچ فکسنگ یا اس کی سازش، جرم پر اکسانے، اور تحقیقات میں عدم تعاون کے الزامات ہیں۔

خاص طور پر ٹریون گرفتھ پر آئی سی سی کوڈ کی خلاف ورزی کی تحقیقات میں عدم تعاون کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter