8
کراچی، پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور فاسٹ باؤلر وسیم اکرم نے ایشیا کپ میں پاکستان کے مقابلے میں بھارت کو فیورٹ قرار دیا ہے۔
وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ گزشتہ برسوں میں پاکستان بھارت کے خلاف مستقل کامیابیاں حاصل نہیں کر سکا، اگرچہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں پاکستان کو مواقع ملے ہیں۔
انہوں نے یاد دلایا کہ پاکستان نے 2021ء ورلڈ کپ اور 2022ء ایشیا کپ میں بھارت کو شکست دی تھی، تاہم اس وقت بھارت بہتر فارم میں دکھائی دیتا ہے۔ ان کے مطابق اصل فیصلہ میدان میں ہوگا کہ کس ٹیم میں دباؤ برداشت کرنے کی صلاحیت زیادہ ہے۔
سابق کپتان نے پاک بھارت مقابلوں میں کھلاڑیوں اور تماشائیوں سے نظم و ضبط برقرار رکھنے کی اپیل کی اور کہا کہ کشیدہ تعلقات کے باعث فضا میں تناؤ ہو سکتا ہے، لیکن یہ محض ایک کھیل ہے، جسے کھیل ہی رہنا چاہیے۔