63
سابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان وسیم اکرم کے خلاف جوئے کی ایک ایپ کی تشہیر پر قانونی کارروائی کی درخواست دائر کر دی گئی ہے۔
درخواست گزار محمد فیاض نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) لاہور میں جمع کرائی گئی اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ وسیم اکرم نے بھارت سے تعلق رکھنے والی ایک بیٹنگ ایپ "باجی” کے ساتھ بطور برانڈ ایمبیسڈر معاہدہ کیا ہے، جو پاکستان میں جوئے کے فروغ کا باعث بن رہا ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ وسیم اکرم جیسے قومی ہیرو کا اس طرح کے پلیٹ فارم سے منسلک ہونا نوجوانوں پر منفی اثرات ڈال سکتا ہے اور غیر قانونی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کے مترادف ہے۔
معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی گیمبلنگ ایپ کے کنٹری ہیڈ کے طور پر سامنے آ گئے، تفتیش میں حیران کن انکشافات
ابھی تک وسیم اکرم یا ان کے نمائندوں کی جانب سے اس معاملے پر کوئی ردِعمل سامنے نہیں آیا۔