ویرات کوہلی کی نئی تصویر نے مداحوں کو حیران و پریشان کر دیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارتی کرکٹ کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی کی ایک حالیہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس میں ان کی ظاہری تبدیلی نے شائقین کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔

latest urdu news

لندن سے سامنے آنے والی اس تصویر میں کوہلی کے ساتھ "شش کیرن” نامی شخص بھی نظر آ رہا ہے، جس کی شناخت کے حوالے سے ابھی تک کوئی تصدیق سامنے نہیں آئی، تاہم اصل توجہ ویرات کوہلی کی سفید داڑھی نے حاصل کر لی۔

تصویر میں کوہلی اس قدر مختلف دکھائی دے رہے ہیں کہ مداحوں کے لیے انہیں پہچاننا بھی مشکل ہو رہا ہے۔ 36 سالہ کوہلی کی عمر اگرچہ زیادہ نہیں سمجھی جاتی، مگر داڑھی میں واضح سفیدی نے ان کے مداحوں کو چونکا دیا ہے، جو اکثر ان کی فٹنس اور نوجوانوں جیسی توانائی کی مثالیں دیتے آئے ہیں۔

یہ تصویر 10 جولائی کو یوراج سنگھ کی میزبانی میں ہونے والی "یو وی کین” (YouWeCan) تقریب کے بعد پہلی مرتبہ سامنے آئی ہے، جہاں کوہلی نے مبہم انداز میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے حوالے سے تبصرہ بھی کیا تھا۔ اس تقریب میں انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا تھا:

“اب میں ہر چار دن بعد اپنی داڑھی کلر کر رہا ہوں، تو شاید وقت آ گیا ہے۔”

تمنا بھاٹیا کا ویرات کوہلی اور عبدالرزاق سے منسوب تعلقات کی افواہوں پر پہلا کھلا ردعمل

اس جملے کو اس وقت مداحوں نے ہنسی میں اڑا دیا تھا، مگر اب جب ان کی سفید داڑھی واضح طور پر نظر آ رہی ہے تو مداح اس تبصرے کو سنجیدہ لینے لگے ہیں۔

یہ پہلا موقع نہیں جب ویرات کی داڑھی موضوعِ بحث بنی ہو۔ جولائی 2023 میں ان کی اہلیہ انوشکا شرما کے ساتھ ایک پوسٹ میں بھی ان کی داڑھی کی سفیدی سب سے زیادہ نمایاں رہی تھی۔ اس وقت بھی سوشل میڈیا پر لوگوں نے سوالات اٹھائے تھے کہ اتنی جلدی تبدیلی کیوں؟

یاد رہے کہ کوہلی نے 2024 میں ویسٹ انڈیز میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے کے بعد اس فارمیٹ کو خیرباد کہہ دیا تھا، جبکہ اب اطلاعات ہیں کہ وہ جلد ہی ٹیسٹ کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ لے سکتے ہیں۔

انوشکا شرما نے 2022 میں ویرات کے ٹیسٹ کپتانی چھوڑنے پر اپنی ایک جذباتی پوسٹ میں لکھا تھا کہ “مجھے یاد ہے جب دھونی، آپ اور میں بات کر رہے تھے، اور وہ ہنس کر کہہ رہے تھے کہ آپ کی داڑھی جلد سفید ہو جائے گی… اور وہ بات سچ ثابت ہوئی۔”

کرکٹ کے شوقین افراد اور کوہلی کے فینز اب ان کی آئندہ کرکٹنگ فیصلوں کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں، جبکہ سوشل میڈیا پر چہ مگوئیاں جاری ہیں کہ آیا یہ ظاہری تبدیلی کسی بڑے فیصلے کا پیش خیمہ تو نہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter