ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ برطرف

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اہم انتظامی فیصلہ کرتے ہوئے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو ان کے عہدے سے برطرف کر دیا ہے۔

عثمان واہلہ کی برطرفی کی بنیادی وجہ آئی سی سی کو ایک اہم خط تاخیر سے لکھنا بنی۔ یہ معاملہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی نظر میں آیا، جس پر انہوں نے سخت ردعمل دیتے ہوئے فوری کارروائی کی۔ محسن نقوی نے اس موقع پر واضح کیا کہ "میرے لیے پاکستان کی عزت اور وقار سے بڑھ کر کچھ نہیں”۔

latest urdu news

یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا ہے جب پاکستان کرکٹ ٹیم اور بورڈ دونوں بین الاقوامی سطح پر کارکردگی اور ساکھ کے حوالے سے دباؤ کا شکار ہیں۔ ایسے میں اعلیٰ سطح پر نظم و نسق میں غفلت کو نظر انداز نہ کرنا، بورڈ کے لیے ایک سخت مگر واضح پیغام بھی ہے۔

ایشیا کپ: پاکستان کی ناقص بیٹنگ، شائقین کو بابر اعظم کی یاد ستانے لگی

عثمان واہلہ کافی عرصے سے پی سی بی سے وابستہ تھے اور مختلف بین الاقوامی معاملات میں کلیدی کردار ادا کرتے رہے ہیں۔ ان کی برطرفی کرکٹ بورڈ کے داخلی نظم و نسق میں بڑی تبدیلی کے اشارے دے سکتی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter