بابر اور شاہین نے ٹیم کے لیے بہت میچ جتوائے، میچ خراب ہونا کھیل کا حصہ ہے: عثمان طارق

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولمبو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی کرکٹر عثمان طارق نے کہا کہ بابر اعظم اور شاہین آفریدی نے بہت سے میچز ٹیم کے لیے جتوائے ہیں، اور ایک میچ میں اچھا نہ کھیلنا کرکٹ کا حصہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہار یا جیت کھیل کے فطری پہلو ہیں اور ہر ٹیم کو کبھی نہ کبھی دباؤ یا پریشر کا سامنا ہوتا ہے۔

latest urdu news

عثمان طارق نے مزید کہا کہ مشکل اس وقت ہوتی ہے جب غلطیوں پر کام نہ کیا جائے، اور خوش قسمتی سے ہماری ٹیم نے غلطیوں کی نشاندہی کر کے اس پر کام کیا ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ دوبارہ وہی غلطیاں نہیں دہرائیں گے اور آئندہ اچھا کھیل پیش کریں گے۔

انہوں نے کہا، “میچ کے بعد میٹنگ میں ہم یہی دیکھتے ہیں کہ کیا غلطیاں ہوئی ہیں۔ میں نے محسوس نہیں کیا کہ ٹیم دباؤ میں ہے۔ پریشر تو کرکٹ کا حصہ ہے، اس پر قابو پانا ہی اصل کام ہے، اور ہم اس پر کام کر رہے ہیں۔”

پاکستان اور بھارت کے ٹوئنٹی ورلڈکپ میچ کے حوالے سے عثمان طارق نے کہا کہ پوری قوم میچ دیکھتی ہے، ہم نے اپنی پوری کوشش کی اور آئندہ اور بھی بہتر کرنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر کسی کی وجہ سے ٹیم دباؤ میں آتی ہے تو یہ اعتماد بڑھانے والا موقع ہوتا ہے اور مزید اچھا کھیلنے کی تحریک ملتی ہے۔

پاکستان کی کارکردگی صرف کمزور ٹیموں کے سامنے ہی نظر آتی: راشد لطیف

عثمان طارق نے کہا کہ ٹیم کا اولین مقصد فائنل کھیلنا اور جیتنا ہے، اور ہم حریف ٹیم پر فوکس نہیں کرتے بلکہ اپنی کارکردگی بہتر کرنے پر توجہ دیتے ہیں۔ انہوں نے پلئینگ الیون کے فیصلے میں اپنا اختیار نہ ہونے کی وضاحت کی اور کہا کہ یہ کپتان، کوچ اور سلیکٹرز کا کام ہے جنہیں سپورٹ کرنا چاہیے۔

ایک سوال کے جواب میں عثمان طارق نے مزید کہا کہ وہ دوبارہ کرکٹ میں واپس آئے تو اس کی تحریک M S Dhoni ہیں، جنہوں نے ان کے کھیل کے جذبے کو بڑھایا۔

انہوں نے زور دیا کہ ٹیم مستقبل میں اپنے بہترین کھیل سے شائقین کو مطمئن کرے گی اور ہر میچ میں بھرپور کوشش جاری رہے گی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter