ٹی 20 ورلڈکپ: فہیم اشرف کی دھواں دھار بیٹنگ، نیدرلینڈز کو 3 وکٹوں سے شکست

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے فہیم اشرف کی شاندار بیٹنگ کی بدولت سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیدرلینڈز کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔

latest urdu news

نیدرلینڈز نے پاکستان کے لیے 148 رنز کا ہدف مقرر کیا۔ پاکستان کی اننگز کا آغاز صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب نے کیا، لیکن 27 رنز پر صائم ایوب 13 گیندوں پر 24 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے، جنہوں نے اپنی اننگز میں 4 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔

پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا بھی 53 کے مجموعے پر صرف 12 رنز بنا کر آریان دت کا شکار بنے۔ صاحبزادہ فرحان 46 رنز بنا کر پویلین لوٹے، جبکہ عثمان خان صفر پر بولڈ ہو گئے، دونوں کو پال وین میکرین نے ایک ہی اوور میں آؤٹ کیا۔ اگلے ہی اوور میں وین ڈر مرفی نے بابر اعظم کو کیچ آؤٹ کر دیا۔

محمد نواز 13 گیندوں پر 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، اور شاداب خان نے 12 گیندوں پر 8 رنز کی اننگز کھیل کر پویلین کا رخ کیا۔ اس وقت پاکستان کے سات وکٹیں گر چکی تھیں اور ٹیم ہدف کے تعاقب میں مشکلات کا شکار تھی۔

ٹی 20 ورلڈکپ: نیدرلینڈز نے پاکستان کو 148 رنز کا ہدف دیا

اس موقع پر فہیم اشرف نے دھواں دھار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 9 گیندوں پر 3 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 29 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر پاکستان کو ورلڈکپ میں پہلی فتح دلائی۔ ان کی جارحانہ بیٹنگ نے میچ کو پاکستان کے حق میں موڑ دیا اور ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔

پاکستان کی جانب سے ٹاس جیتنے کے بعد کپتان سلمان علی آغا نے نیدرلینڈز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی، اور بولرز کی مضبوط کارکردگی نے پہلے ہاف میں حریف ٹیم کو 148 رنز تک محدود کر دیا۔ فہیم اشرف کی دھواں دھار اننگز کو میچ کا سب سے فیصلہ کن لمحہ قرار دیا گیا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter