ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بڑی ہلچل، ابرار چوتھے نمبر پر، شاہین اور حارث کی بھی ترقی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے تازہ ترین کھلاڑیوں کی رینکنگ جاری کر دی ہے، جس میں پاکستانی بولرز اور بیٹرز کی پرفارمنس نے نمایاں بہتری دکھائی ہے۔

بولرز کی نئی رینکنگ میں بھارت کے ورن چکرورتی بدستور پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں، جبکہ نیوزی لینڈ کے جیکب ڈفی دوسرے اور ویسٹ انڈیز کے عقیل حسین تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

latest urdu news

پاکستانی اسپنر ابرار احمد نے شاندار کارکردگی کے ذریعے 12 درجے لمبی چھلانگ لگاتے ہوئے چوتھی پوزیشن پر قبضہ جما لیا ہے، جو ان کے کیریئر کی اب تک کی بہترین پوزیشن ہے۔

دوسری جانب فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے دو درجے ترقی کرتے ہوئے رینکنگ میں 25ویں نمبر پر جگہ بنائی ہے جبکہ حارث رؤف 9 درجے بہتری کے ساتھ 28ویں پوزیشن پر پہنچ چکے ہیں۔

ادھر اسپنر محمد نواز 13 درجے تنزلی کے بعد 46ویں نمبر پر آ گئے ہیں، جبکہ صفیان مقیم تین درجے نیچے آ کر اب 14ویں پوزیشن پر ہیں۔ بھارت کے ہاردک پانڈیا نے 6 درجے بہتری کے بعد 60ویں نمبر پر جگہ بنا لی ہے۔

بیٹرز کی فہرست میں بھارت کے ابھیشک شرما بدستور سرفہرست ہیں، انگلینڈ کے فل سالٹ دوسرے اور بھارت ہی کے تلک ورما ایک درجہ بہتری کے ساتھ تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی رینکنگ: بنگلہ دیش نے افغانستان سے نویں پوزیشن چھین لی

پاکستان کے صاحبزادہ فرحان نے 31 درجے چھلانگ لگا کر 24ویں پوزیشن حاصل کی ہے، جبکہ صائم ایوب کی رینکنگ میں 8 درجے کمی آئی ہے اور وہ اب 55ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔

کپتان سلمان علی آغا اور تجربہ کار اوپنر فخر زمان نے بھی تین تین درجے بہتری حاصل کی ہے، اور بالترتیب 65ویں اور 66ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز کی درجہ بندی میں بھارت کے ہاردک پانڈیا پہلی، افغانستان کے راشد خان دوسری، اور زمبابوے کے سکندر رضا تیسری پوزیشن پر موجود ہیں۔

پاکستان کے صائم ایوب آل راؤنڈر کیٹیگری میں بدستور پانچویں نمبر پر ہیں، جبکہ محمد نواز ایک درجہ ترقی پا کر 17ویں پوزیشن پر آ گئے ہیں۔ آل راؤنڈر فہیم اشرف نے 12 درجے ترقی کے ساتھ 39ویں نمبر پر جگہ بنائی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter