ٹی ٹوئنٹی چیمپئنز لیگ کی واپسی کا فیصلہ، اگلے سال انعقاد ہوگا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئی سی سی اجلاس میں چیمپئنز لیگ کی بحالی کا فیصلہ، ستمبر 2026 میں مینز ٹی ٹوئنٹی چیمپئنز لیگ دوبارہ شروع ہوگی، سعودی عرب میزبانی کے لیے سرگرم

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے سالانہ اجلاس میں ایک اہم اور بڑے فیصلے کے تحت ٹی ٹوئنٹی چیمپئنز لیگ کو دوبارہ شروع کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ٹورنامنٹ ستمبر 2026 میں منعقد کیا جائے گا، جس میں دنیا بھر کی نمایاں فرنچائز ٹیمیں ایک دوسرے کے مدِ مقابل ہوں گی۔

latest urdu news

اجلاس میں آئی سی سی کے متعدد رکن ممالک نے چیمپئنز لیگ کے احیاء کی تجویز کی حمایت کی، جس کے بعد اس منصوبے کو حتمی شکل دے دی گئی۔ اس ٹورنامنٹ کی بحالی کو موجودہ دور میں فرنچائز کرکٹ کے بڑھتے ہوئے رجحان سے جوڑا جا رہا ہے۔ تاہم، تاحال اس معاملے پر حتمی فیصلہ باقی ہے کہ اگر کوئی کھلاڑی مختلف فرنچائزز سے منسلک ہو تو وہ کس ٹیم کی نمائندگی کرے گا۔

رپورٹس کے مطابق نئے ضوابط کے تحت کھلاڑی ایک کیلنڈر سال میں کم از کم دو اور زیادہ سے زیادہ پانچ مختلف فرنچائز لیگز میں شرکت کے اہل ہوں گے۔ یہ اصول اس لیے متعارف کروایا جا رہا ہے تاکہ کھلاڑیوں کا شیڈول اور فرنچائز ترجیحات کے درمیان توازن برقرار رکھا جا سکے۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ اس بین الاقوامی لیگ کی مالی معاونت کے لیے سعودی عرب نے گہری دلچسپی ظاہر کی ہے اور وہ ممکنہ طور پر اس منصوبے میں مالیاتی شراکت دار کے طور پر شامل ہو سکتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مستقبل میں سعودی عرب اس ٹورنامنٹ کی میزبانی کا خواہش مند بھی ہے، جو مشرق وسطیٰ میں کرکٹ کے فروغ کے لیے ایک بڑی پیش رفت ثابت ہو سکتی ہے۔

یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی چیمپئنز لیگ کا ابتدائی تصور 2008 میں سامنے آیا تھا، جس کے تحت مختلف ممالک کی کامیاب فرنچائز ٹیموں کو ایک دوسرے کے خلاف کھیلنے کا موقع فراہم کیا گیا۔ تاہم، مختلف انتظامی اور مالی وجوہات کی بنا پر یہ لیگ چند برس بعد معطل کر دی گئی تھی۔ اب ایک دہائی سے زائد عرصے بعد اس لیگ کی واپسی نہ صرف کرکٹ شائقین کے لیے خوشخبری ہے بلکہ یہ عالمی کرکٹ کو ایک نئی جہت فراہم کر سکتی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter