ٹی 20 ایشیا کپ: پاکستان نے 1 اننگز میں 63 ڈاٹ بالز کھیلنے کا منفرد ریکارڈ قائم کر دیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایشیا کپ 2025 کے اہم ترین ٹی 20 میچ میں پاکستان نے ڈاٹ بالز کھیلنے کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا، جب قومی ٹیم نے 120 میں سے 63 گیندیں رن کے بغیر ضائع کیں۔

latest urdu news

میچ دبئی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جہاں کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ قومی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں صرف 127 رنز بنائے، جو بھارت نے بآسانی تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیے۔

نمایاں بلے باز اور بیٹنگ کارکردگی

قومی ٹیم کی جانب سے صاحبزادہ فرحان نے 44 گیندوں پر 40 رنز بنائے جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے 16 گیندوں پر جارحانہ انداز میں 33 رنز اسکور کیے۔

پاکستان کی اننگز میں 7 چوکے اور 7 چھکے شامل تھے، تاہم وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں جس سے بیٹنگ لائن دباؤ میں آ گئی۔

پاکستان نے بھارتی ٹیم اور میچ ریفری کے رویے پر باقاعدہ احتجاج ریکارڈ کروا دیا

صرف 19 رنز پر 4 اہم وکٹیں

پاکستانی ٹیم کے چار اہم کھلاڑی فخر زمان، سلمان علی آغا، حسن نواز اور محمد نواز صرف 19 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے، جس سے ٹیم کا آغاز انتہائی کمزور رہا۔

قومی ٹیم نے مجموعی طور پر 63 ڈاٹ گیندیں کھیلیں، یعنی اننگز کی آدھی سے زیادہ گیندوں پر کوئی رن نہیں بنایا گیا۔ اس طرح پاکستان نے ایک بار پھر محدود اوورز کے فارمیٹ میں ٹیسٹ میچ جیسا رویہ اپناتے ہوئے ایک منفرد مگر مایوس کن ریکارڈ قائم کیا۔

کرکٹ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ جدید ٹی 20 کرکٹ میں اس قدر ڈاٹ بالز کسی بھی ٹیم کے لیے جیت کے امکانات کو سخت متاثر کرتی ہیں، اور یہی پاکستان کے ساتھ ہوا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter