فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں 17 سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی ایک سنسنی خیز مقابلے کے ساتھ ہوئی، جہاں جنوبی افریقا نے تین ون ڈے میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کو جیت کے لیے 264 رنز کا ہدف دے دیا۔
مہمان ٹیم 49.1 اوورز میں 263 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔ قومی ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
یہ شاہین آفریدی کی بطور ون ڈے کپتان پہلی سیریز ہے۔ میچ سے قبل انہوں نے کہا تھا کہ "بابر اعظم کا فارم میں آنا پاکستان کے لیے بہت ضروری ہے۔”
پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں فیصل آباد پہنچ گئیں، ون ڈے سیریز 4 نومبر سے شروع ہوگی
میچ سے قبل دونوں ٹیموں نے بھرپور پریکٹس سیشن کیے جبکہ ٹرافی کی رونمائی بھی انجام دی گئی۔ فیصل آباد کے شائقین نے طویل عرصے بعد ایک بار پھر بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی پر جوش و خروش کا مظاہرہ کیا۔
