سارو گنگولی نے ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکرے کی حمایت کر دی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی نے پاک بھارت کرکٹ میچ کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کھیل جاری رہنا چاہیے، دہشت گردی کو روکا جانا چاہیے۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سارو گنگولی نے ایشیا کپ 2025 میں پاکستان اور بھارت کے مابین ممکنہ ٹاکروں کی کھل کر حمایت کر دی ہے۔ بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گنگولی نے کہا کہ "پہلگام جیسا کوئی واقعہ دوبارہ نہیں ہونا چاہیے، کھیل کو جاری رہنا چاہیے اور دہشت گردی کو ہر صورت روکا جانا چاہیے۔”

latest urdu news

سارو گنگولی نے مزید کہا کہ بھارت نے دہشت گردی کے خلاف سخت مؤقف اپنایا ہوا ہے، لیکن کھیل کو الگ رکھنا چاہیے، اور ایشیا کپ جیسے بڑے ایونٹس میں دونوں ملکوں کے درمیان مقابلے ہونے چاہئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کا ایک ہی گروپ میں ہونا میرے لیے درست فیصلہ ہے۔

یاد رہے کہ ایشیا کپ 2025 کا شیڈول گزشتہ ہفتے جاری کیا گیا تھا، جس کے مطابق پاکستان، بھارت، یو اے ای اور عمان گروپ اے میں شامل ہیں، جبکہ سری لنکا، بنگلادیش، افغانستان اور ہانگ کانگ گروپ بی کا حصہ ہیں۔ ایونٹ 9 سے 28 ستمبر تک متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان پہلا ٹاکرا 14 ستمبر کو شیڈول ہے، جبکہ ایونٹ میں دونوں ٹیمیں کم از کم دو اور زیادہ سے زیادہ تین بار آمنے سامنے آ سکتی ہیں۔

تاہم، شیڈول کے اعلان کے بعد بھارتی میڈیا اور بعض سابق کھلاڑیوں کی جانب سے روایتی انداز میں پاکستان کے خلاف میچز کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا جا رہا ہے، جسے سارو گنگولی جیسے سابق کپتانوں نے غیر ضروری قرار دے دیا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter