پی ایس ایل سیزن 11 کے لیے معروف جنوبی افریقی بلے باز کراچی کنگز میں شامل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے لیے جنوبی افریقی بلے باز ریزا ہینڈرکس کو کراچی کنگز کے اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

latest urdu news

ریزا ہینڈرکس کو ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی جانسن چارلس کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا، جو ذاتی وجوہات کی بنا پر ٹورنامنٹ سے دستبردار ہو گئے ہیں۔ کراچی کنگز کی انتظامیہ نے جانسن چارلس کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا ہے۔


واضح رہے کہ پی ایس ایل کا گیارہواں ایڈیشن 26 مارچ سے 3 مئی تک جاری رہے گا، جبکہ کراچی کنگز اپنی مہم کا آغاز 27 مارچ سے کرے گی۔ ٹیم اپنا پہلا میچ لاہور میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف کھیلے گی۔

 

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter