2
کراچی، سابق ٹیسٹ کرکٹر سکندر بخت بھی شہر میں موسلادھار بارش کے بعد پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال میں پھنس گئے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سکندر بخت ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) کے علاقے میں موجود ہیں جہاں بارش کا پانی سڑکوں پر جمع ہے۔
ویڈیو میں سکندر بخت کو یہ کہتے ہوئے سنا گیا کہ ’’میں نے کشتی منگوائی ہے تاکہ گھر جاسکوں“۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں 250 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی جس نے شہر کا نظام مفلوج کر دیا۔ کئی علاقوں میں اب بھی سیلابی صورتحال ہے جبکہ بجلی کی طویل بندش کے باعث عوام شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔
میں نے کشتی منگوائی ہے وہ آئے تو میں گھر جاوں، سکندر بخت pic.twitter.com/uoTy6FcjbN
— Rizwan Ghilzai (Remembering Arshad Sharif) (@rizwanghilzai) August 20, 2025