شاہد آفریدی کا باجوڑ کے متاثرین کیلئے 20 لاکھ روپے امداد کا اعلان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے باجوڑ کا خصوصی دورہ کیا اور متاثرین کی امداد کے لیے 20 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا۔ ان کے اس اقدام کو عوام کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی۔

دورے کے دوران شاہد آفریدی نے گورنمنٹ کامرس کالج باجوڑ میں قائم متاثرین کے کیمپ کا دورہ کیا، متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی، ان کے مسائل سنے اور ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔ شاہد آفریدی کی آمد پر علاقے کے لوگوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور ان کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔

latest urdu news

شاہد آفریدی نے اعلان کیا کہ ان کی فاؤنڈیشن کی جانب سے نہ صرف مالی امداد دی جائے گی بلکہ خواتین و بچیوں کے لیے ایک وکیشنل ٹریننگ سینٹر بھی قائم کیا جائے گا تاکہ وہ ہنر سیکھ کر خودمختار زندگی گزار سکیں۔

اس موقع پر انہوں نے بچوں میں سکول بیگز، کتابیں، اور کھیلوں کا سامان بھی تقسیم کیا اور کہا کہ متاثرہ بچوں کی تعلیم اور صحت مند سرگرمیوں میں رکاوٹ نہیں آنی چاہیے۔ انہوں نے گورنمنٹ کامرس کالج میں بی ایس کمپیوٹر سائنس ڈپارٹمنٹ کا بھی افتتاح کیا۔

اگر جیل سے باہر ہوتا تو سیلاب زدگان کے لیے ٹیلی تھون اور فنڈ ریزنگ ضرور کرتا، عمران خان

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ باجوڑ کے نوجوان باصلاحیت ہیں، وہ ذاتی طور پر کوشش کریں گے کہ یہاں کے کھلاڑیوں کو ملکی سطح کی کرکٹ اکیڈمیوں تک رسائی دی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ باجوڑ کی سرزمین نہایت خوبصورت ہے اور یہاں کے لوگ مہمان نواز اور پرعزم ہیں۔

آخر میں شاہد آفریدی نے بچوں کے ساتھ سیلفیاں بنوائیں اور ان میں سپورٹس کا سامان بھی تقسیم کیا، جس پر بچوں کے چہروں پر خوشی دیدنی تھی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter