قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ایشیا کپ 2025 کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر فائنل میں پاکستان کا مقابلہ بھارت سے ہوتا ہے تو گرین شرٹس فتح یقینی بنائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم ابھی فائنل تک نہیں پہنچی، جب آئے گی تب دیکھیں گے۔
ایشیا کپ میں بنگلہ دیش کے خلاف میچ سے قبل پریس کانفرنس کے دوران شاہین آفریدی نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم فائنل کھیلنے اور ٹائٹل جیتنے کے مشن پر ہے۔ اُن کے مطابق ابھی بہتری کی گنجائش موجود ہے لیکن ٹیم کے فاسٹ بولرز بھرپور محنت کر رہے ہیں اور کنڈیشنز کے مطابق خود کو ڈھالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اگر بیٹرز کو سازگار وکٹ مل جائے تو وہ کھل کر کھیلتے ہیں، تاہم بولرز کا کام اپنی لائن و لینتھ پر قابو پانا ہوتا ہے۔ شاہین نے کہا کہ اُن کا فوکس ہمیشہ اپنی کارکردگی پر ہوتا ہے، چاہے بیٹنگ ہو یا بولنگ، وہ ہر شعبے میں ٹیم کے لیے اپنا 100 فیصد دینے کی کوشش کرتے ہیں۔
شاہین نے ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کی کارکردگی کو بھی سراہا اور کہا کہ محمد نواز اور حسین طلعت نے حالیہ میچز میں شاندار کھیل پیش کیا، جنہیں کریڈٹ دینا بنتا ہے۔ حارث رؤف اور صائم ایوب کے بارے میں بھی اُن کا کہنا تھا کہ دونوں باصلاحیت کھلاڑی ہیں اور ٹیم کو ان سے بڑی توقعات ہیں۔
ایشیا کپ میں پاک سری لنکا میچ کے دوران ابرار احمد اور ہسارنگا کی اسپورٹس مین اسپرٹ قابل تعریف
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ٹیم کا مورال بلند رکھنا اُن کی ذمہ داری ہے اور وہ صرف کھیل پر فوکس رکھتے ہیں، باقی لوگ کیا سوچتے ہیں، وہ اُن کی اپنی رائے ہے۔