سعودی عرب کے ’اسکائی اسٹیڈیم‘ کی وائرل ویڈیو جعلی قرار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سعودی عرب کے مبینہ ’اسکائی اسٹیڈیم‘ کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو جعلی نکلی۔ ویڈیو کو مصنوعی ذہانت (AI) کی مدد سے تیار کیا گیا تھا، جسے غلطی سے 2034 فٹبال ورلڈ کپ کے اسٹیڈیم کا ڈیزائن سمجھ لیا گیا۔

latest urdu news

عرب میڈیا کے مطابق، ویڈیو میں دکھایا گیا اسٹیڈیم سعودی حکومت کے کسی سرکاری منصوبے سے منسلک نہیں ہے۔ ویڈیو بنانے والے شخص نے خود وضاحت کی کہ یہ صرف ایک تخیلاتی ویڈیو ہے جس کا سعودی عرب کے کسی حقیقی منصوبے سے کوئی تعلق نہیں۔

ویڈیو میں پیش کردہ ’’اسکائی اسٹیڈیم‘‘ کو دنیا بھر میں 5 کروڑ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے، اور متعدد صارفین نے اسے نیوم سٹی میں بننے والے مستقبل کے اسٹیڈیم کا خاکہ سمجھ لیا تھا۔

دوسری جانب سعودی حکومت نے تصدیق کی ہے کہ وہ 2034ء کے فٹبال ورلڈ کپ کے لیے 15 جدید ترین اسٹیڈیمز کی تعمیر کا منصوبہ رکھتی ہے۔ ان میں سے ایک نیوم میگا سٹی میں مجوزہ ’کلاؤڈ اسٹیڈیم‘ ہوگا، جو 350 میٹر (1150 فٹ) بلندی پر تعمیر کیا جائے گا۔

سعودی عرب کا دنیا کا پہلا ’اسکائی اسٹیڈیم‘ تعمیر کرنے کا اعلان

یہ جدید اسٹیڈیم 46 ہزار تماشائیوں کی گنجائش رکھے گا اور اسے مکمل طور پر سولر اور ونڈ پاور سے بجلی فراہم کی جائے گی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق، نیوم سٹی میں اسٹیڈیم کی تعمیر 2027ء میں شروع ہوگی اور 2032ء تک مکمل کیے جانے کا امکان ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter