UPS بھی بند ہوگیا، لائٹ آن کردو، سرفراز احمد کراچی میں بجلی کی بندش پر برہم

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی میں حالیہ موسلا دھار بارشوں کے بعد شہر کے کئی علاقوں میں بجلی کی طویل بندش نے شہریوں کو شدید مشکلات میں ڈال دیا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے بھی انسٹاگرام پر ایک اسٹوری کے ذریعے اپنی پریشانی کا اظہار کیا اور کہا: "بفر زون کی بجلی بحال کردو، 10 گھنٹے ہوگئے ہیں، UPS بھی بند ہوگیا، لائٹ آن کردو!”۔ ان کے پیغام میں نہ صرف ذاتی پریشانی نظر آتی ہے بلکہ یہ کراچی کے لاکھوں صارفین کی نمائندگی بھی کرتا ہے، جو بارش کے بعد بجلی کی عدم دستیابی کا سامنا کر رہے ہیں۔

latest urdu news

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق، شہر کے 2100 فیڈرز میں سے 1550 فیڈرز پر بجلی کی فراہمی جاری ہے جبکہ 550 فیڈرز متاثر ہیں۔ کمپنی نے بتایا کہ بحالی کا کام جاری ہے، تاہم بارش کے باعث ایندھن کی فراہمی میں رکاوٹ کے سبب مرمتی عملے کی سرگرمیاں محدود ہو گئی ہیں۔

UPS بھی بند ہوگیا، لائٹ آن کردو، سرفراز احمد کراچی میں بجلی کی بندش پر برہم

دوسری جانب، شہر میں اربن فلڈنگ کی سنگین صورتحال پیدا ہو چکی ہے۔ کئی علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہو چکا ہے اور بارش کے دوران کرنٹ لگنے یا دیواریں گرنے کے حادثات میں کم از کم 9 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

ان ہنگامی حالات کے پیش نظر انتظامیہ نے شہر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے تاکہ شہری غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلیں اور محفوظ رہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter