بھارت کی سابقہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنی زندگی کے ایک مشکل دور کے بارے میں کھل کر بات کی ہے۔ انہوں نے اپنی بہترین دوست اور معروف فلم ساز فرح خان کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے طلاق کے بعد پیش آنے والی مشکلات اور سنگل مدر کے چیلنجز کا ذکر کیا۔
ثانیہ نے فرح خان کے شو ‘سرونگ اِٹ اپ ود ثانیہ’ میں کہا کہ ماں بننا، کام کرنا اور تعلیم کے ساتھ توازن قائم رکھنا اکثر انہیں تھکا دیتا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ایک ایسا لمحہ بھی آیا جب وہ بہت تکلیف میں تھیں، اور اگر فرح خان ان کے سیٹ پر نہ آتیں تو وہ لائیو شو نہیں کر پاتیں۔
فرح خان نے بھی بتایا کہ وہ بہت پریشان تھیں کیونکہ انہوں نے کبھی ثانیہ کو پینک اٹیک (گھبراہٹ کے دورے) کے دوران نہیں دیکھا تھا۔ فرح نے کہا کہ انہوں نے ثانیہ کو ان کے سب سے مشکل وقت میں دیکھا اور اس لمحے کا سامنا کیا۔
ثانیہ مرزا کے گھر نئے مہمان کی آمد، تصاویر وائرل
واضح رہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے درمیان 2024 میں طلاق ہوئی تھی، اور دونوں کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک ہے۔
