صائم ایوب نے شاہد آفریدی کا ناپسندیدہ ریکارڈ برابر کر دیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کے نوجوان اوپنر صائم ایوب نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک ناپسندیدہ سنگِ میل عبور کر لیا ہے، جس میں وہ شاہد آفریدی کے ہم پلہ ہو گئے ہیں۔

ایشیا کپ کے دوران متحدہ عرب امارات کے خلاف میچ میں صائم ایوب صرف پانچ گیندوں کا سامنا کر کے بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ یہ ان کی مسلسل تیسری اننگز تھی جس میں وہ صفر پر آؤٹ ہوئے۔

latest urdu news

یہ ان کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کیرئیر کا آٹھواں "ڈک” (یعنی صفر پر آؤٹ ہونا) تھا، جس کے ساتھ انہوں نے شاہد آفریدی کا وہی ریکارڈ برابر کر دیا ہے۔ شاہد آفریدی نے یہ تعداد 98 اننگز میں حاصل کی تھی، جبکہ صائم نے محض 44 اننگز میں یہ مقام حاصل کیا۔

صائم ایوب شرمناک فہرست میں شامل، محمد رضوان اور حفیظ کا ریکارڈ برابر کر لیا

2024 میں زمبابوے کے فاسٹ بولر رچرڈ نگاراوا نے ایک کیلنڈر سال میں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں چھ مرتبہ صفر پر آؤٹ ہونے کا نیا عالمی ریکارڈ بنایا۔ انہوں نے یہ "کارنامہ” 20 میچوں میں انجام دیا۔

یو اے ای کے خلاف فتح کے ساتھ ہی پاکستان نے ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے میں جگہ بنا لی ہے، تاہم صائم ایوب کی فارم ٹیم کے لیے باعثِ تشویش بن چکی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter