صائم ایوب شرمناک فہرست میں شامل، محمد رضوان اور حفیظ کا ریکارڈ برابر کر لیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کے نوجوان اوپنر صائم ایوب نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک ناپسندیدہ سنگِ میل عبور کر لیا ہے۔ ایشیا کپ کے افتتاحی میچ میں عمان کے خلاف وہ پہلی ہی گیند پر بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئے۔

اوپننگ بلے باز کو عمان کے بالر شاہ فیصل نے میچ کی دوسری گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔ صائم نے لیگ سائیڈ پر شاٹ کھیلنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے، یوں وہ بغیر کھاتہ کھولے پویلین لوٹ گئے۔

latest urdu news

یہ صائم ایوب کے ٹی ٹوئنٹی کیریئر کا چوتھا صفر (ڈک) تھا، جس کے بعد وہ پاکستان کے اوپنرز محمد رضوان اور محمد حفیظ کے برابر آ گئے ہیں، جو اپنے کیریئر میں چار، چار بار صفر پر آؤٹ ہو چکے ہیں۔

اس فہرست میں بابر اعظم سرفہرست ہیں، جو چھ مرتبہ صفر پر آؤٹ ہو چکے ہیں۔ ان کے بعد کامران اکمل کا نمبر آتا ہے جنہیں پانچ بار کھاتہ کھولے بغیر واپس جانا پڑا۔ صائم ایوب اب تیسرے نمبر پر ہیں جبکہ حسن نواز اور شاہ زیب حسن تین، تین بار صفر پر آؤٹ ہوئے ہیں۔

ٹی 20 ایشیا کپ: پاکستان نے عمان کو 93 رنز سے شکست دے کر شاندار آغاز کیا

اعداد و شمار کے مطابق، صائم ایوب کی ٹی ٹوئنٹی میں بیٹنگ اوسط 30 کے قریب ہے جبکہ اسٹرائیک ریٹ 136.22 ہے۔ ماہرین اور شائقین کو اب بھی امید ہے کہ یہ نوجوان کھلاڑی مستقبل میں مزید تسلسل کے ساتھ بہتر کارکردگی دکھائیں گے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter