صاحبزادہ فرحان کا بیان: اوپنرز ناکام ہوں تو بھی نیچے اسکور ہونا چاہیے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر صاحبزادہ فرحان کا کہنا ہے کہ ٹیم میں یہ تاثر نہیں ہونا چاہیے کہ اگر اوپنرز کارکردگی نہ دکھا سکیں تو مڈل اور لوئر آرڈر بھی رنز بنانے میں ناکام رہیں۔

latest urdu news

پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر ایٹ مرحلے میں انگلینڈ کے خلاف میچ میں پاکستان ٹیم حریف کو ٹف ٹائم دے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ابھی پوائنٹس کی کلیکشن پر بات چیت شروع نہیں ہوئی، ٹیم کی توجہ صرف بہتر کارکردگی پر ہے۔

صاحبزادہ فرحان نے کہا کہ ٹاپ آرڈر کی ذمہ داری ہے کہ وہ اننگز کو لمبا لے کر چلے اور اس پر کام بھی کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بولنگ یونٹ اچھی کارکردگی دکھا رہا ہے اور سنچری بنانے سے کھلاڑی کے اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے، تاہم ہر کھلاڑی کو اپنی ذمہ داری نبھانا ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ اننگز کو استحکام دیں اور ٹیم کے لیے بڑا اسکور ترتیب دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس بہترین اسپنرز موجود ہیں اور ٹیم انگلینڈ کو سخت مقابلہ دے گی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کی مضبوط بیٹنگ، صاحبزادہ فرحان کی شاندار سنچری

صاحبزادہ فرحان نے ساتھی بیٹر صائم ایوب کو امپیکٹ پلیئر قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ اہم اننگز کھیلیں گے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر ایٹ مرحلے میں پاکستان اور انگلینڈ کا میچ کل پاکستانی وقت کے مطابق شام 6 بج کر 30 منٹ پر کھیلا جائے گا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter