سچن ٹنڈولکر کے بیٹے کی معروف بزنس مین کی پوتی سے منگنی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سچن ٹنڈولکر کے بیٹے اور آئی پی ایل کرکٹر ارجن ٹنڈولکر کی ممبئی کے معروف بزنس مین کی پوتی ثانیہ چندوک سے منگنی ہو گئی۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سچن ٹنڈولکر کے بیٹے ارجن ٹنڈولکر نے ممبئی کے معروف بزنس مین روی گھائی کی پوتی ثانیہ چندوک سے منگنی کر لی، بھارتی میڈیا کے مطابق ثانیہ چندوک، ارجن کی قریبی دوست ہیں اور دونوں خاندانوں کے تعلقات بھی خاصے گہرے ہیں۔

latest urdu news

منگنی کی تقریب ایک نجی ایونٹ کے طور پر رکھی گئی جس میں صرف قریبی رشتہ دار اور دوست شریک ہوئے، جبکہ دونوں خاندانوں کی جانب سے اس حوالے سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔

ارجن ٹنڈولکر، جو 25 سال کے ہیں، فاسٹ بولنگ آل راؤنڈر کے طور پر کھیلتے ہیں اور آئی پی ایل میں ممبئی انڈینز کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ انہوں نے اپنا ڈومیسٹک کیریئر ممبئی سے 2020-21 سیزن میں شروع کیا، جبکہ اس سے قبل وہ انڈیا انڈر 19 اسکواڈ کا بھی حصہ رہ چکے ہیں۔

یہ منگنی کرکٹ اور بزنس کی دنیا کے دو نمایاں خاندانوں کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا سبب سمجھی جا رہی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter