ریٹائرمنٹ کے قریب رونالڈو کو بین الاقوامی کیریئر میں پہلا ریڈ کارڈ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

حال ہی میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے پرتگالی اسٹار کرسٹیانو رونالڈو کو بین الاقوامی کیریئر میں پہلی بار ریڈ کارڈ ملا۔ یہ واقعہ پرتگال اور آئرلینڈ کے درمیان گزشتہ روز ہونے والے ورلڈ کپ کوالیفائر میچ کے دوران پیش آیا۔

latest urdu news

رونالڈو کو 61 ویں منٹ میں آف دی بال ایکشن کے دوران آئرش ڈیفینڈر ڈارا اوشی کو کہنی مارنے پر میچ سے باہر بھیج دیا گیا۔ ابتدا میں ریفری گلین نیبرگ نے انہیں پیلا کارڈ دکھایا، لیکن ویڈیو اسسٹنٹ ریفری (وی اے آر) نے آن فیلڈ ریویو کے بعد ریڈ کارڈ کی ہدایت دی۔

میچ کے وقت پرتگال پہلے ہی آئرلینڈ کے خلاف 0-2 سے پیچھے تھا۔ 40 سالہ رونالڈو نے اپنے بین الاقوامی کیریئر میں 226 میچوں میں 143 گول کیے ہیں، اور یہ ان کا پہلا ریڈ کارڈ ہے، جبکہ کلب کی سطح پر انہیں 13 مرتبہ ریڈ کارڈ مل چکا ہے۔

کرسٹیانو رونالڈو کا ریٹائرمنٹ کا عندیہ

فیفا قوانین کے مطابق اس پر کم از کم 3 میچوں کی پابندی لگ سکتی ہے، جس کے نتیجے میں رونالڈو ممکنہ طور پر ورلڈ کپ کے ابتدائی میچوں سے باہر رہ سکتے ہیں۔ میچ میں آئرلینڈ نے 0-2 سے فتح حاصل کر کے 2026 ورلڈ کپ کے لیے اپنی کوالیفائنگ کی امیدیں روشن کر دی ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter